بانی متحدہ دہشتگردی پر اکسانے کے الزامات سے بری

لندن: برطانوی عدالت نے بانی متحدہ کو دہشتگردی پر اکسانے کے دونوں الزامات سے بری کردیا۔بانی متحدہ پر دہشت گردی پر اکسانے کا جرم ثابت نہ ہوسکا۔

بانی متحدہ کو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے دو الزامات کا سامنا تھا۔دونوں الزامات 22 اگست 2016 کو کی جانے والی دو تقاریر سے متعلق تھے۔کراؤن پراسیکیوشن سروس نے بانی متحدہ کے خلاف ٹیررازم ایکٹ 2006 کی سیکشن 1 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

خیال رہے کہ بانی متحدہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت 31 جنوری کو کنگسٹن کراؤن کورٹ میں شروع ہوئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More