اسلام آباد:ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں تحریک عدم اعتماد اور دیگر سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم پاکستان وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملاقات ہوئی۔ ایم کیو ایم کے وفد میں وفاقی وزیر امین الحق اور وسیم اختر بھی شامل تھے۔
زرداری ہاؤس میں آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور دیگر سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی ۔ ملاقات ختم ہونے کے بعد ایم کیو ایم کا وفد بغیر میڈیا ٹاک کے روانہ ہوگیا۔