متحدہ نے حکومت سے علیحدگی کا تاریخی اعلان کیا، بلاول

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے بعد اپوزیشن کے ساتھ چلنے کا اعلان کر لیا۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ امولانا فضل الرحمان، بی اے پی کے خالد مگسی، بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔

اس موقع پر پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا شکر گزار ہوں۔ متحدہ نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے یہ اعلان تاریخی ہے۔ کراچی کی ترقی کےلیے مل کر چلنا ہوگا۔پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے ورکنگ ریلیشن کا عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔ اب آپ اتنی دیر نہیں بھاگ سکتے کل ہی ووٹنگ رکھیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اب وزیراعظم کے پاس کوئی آپشن نہیں رہا۔ عمران خان استعفیٰ دے۔ وزیراعظم کی اکثریت مکمل ختم ہوچکی ہے۔ بی اے پی اور جمہوری وطن پارٹی اپوزیشن میں ہے۔ کل اسلم بھوتانی شامل ہوئے۔ ایم کیو ایم اپوزیشن میں شامل ہوگئی ہے۔ پاکستان کی ترقی کےلیے مل کر چلیں گے، حکومت کی شکل میں سازش کی وجہ سے پورا پاکستان نقصان اٹھا رہا ہے۔ 2018 کاالیکشن ایک سازش تھی، 2018 میں الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More