کراچی:حلقہ 240پرضمنی الیکشن،ایم کیوایم پاکستان نےمیدان مارلیا

کراچی کے علاقے کورنگی میں این اے دو سو چالیس کی نشست پر ہونےوالے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان نے میدان مار لیا ۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے محمد ابوبکر پہلے جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار شہزادہ شہباز دوسرے نمبر پر رہے۔

شہر قائد میں قومی اسمبلی حلقے این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں ایم کیو ایم کے امیدوار محمد ابوبکر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کی جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار شہزادہ شہباز دوسرے،مہاجر قومی موومنٹ کے سید رفیع الدین تیسرے، پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر رحیم چوتھے اور پاک سر زمین پارٹی کے امیدوار شیبر احمد قائم خانی پانچویں نمبر پر رہے۔

ضمنی انتخاب کے باعث عام تعطیل نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر ووٹرز کا ٹرن اؤٹ انتہائی کم نظر ایا، الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر ووٹنگ ٹرن اؤٹ 8.38 فیصد رہا۔رہنماپاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی گزشتہ روز میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے کہ این اے 240 ضمنی انتخاب کوتسلیم کرنےسے انکار کردیااورکہاکہ مصطفیٰ کمال نے بتایاتھاکہ ایم کیوایم لیبرفیڈریش کے ذمہ داران کوپریذائڈنگ افسرلگا کر دھاندلی کراناچاہتی ہےلیکن الیکشن کمشین کی جانب سے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

این اے 240 ضمنی انتخاب میں 25 امیدوار میدان میں تھے جبکہ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More