ایم پی اے ملک لیاقت قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، 4 افراد جاں بحق

رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ملک لیاقت کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم پی اے شدید زخمی، بھائی سمیت چار افراد جاں بحق۔

لوئر دیر میں پی ٹی آئی کے رکن خیرپختونخوا اسمبلی کے قافلے پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ایم پی اے زخمی جبکہ حملے میں ان کا بھائی، بھتیجا یاسر، ایک پولیس اور ایک لیوی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں، زخمیوں میں ملک لیاقت علی سمیت چار افراد شامل ہیں۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ کی زد میں آ کر تیرہ سالہ لڑکی بھی زخمی ہو گئی۔ ملک لیاقت کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More