تازہ ترین
ایم نائن پر دو ٹریلر کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق

ایم نائن پر دو ٹریلر کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق

جامشورو:(07 اگست 2020)صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں ایم نائن موٹر وے پر دو ٹریلر میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،لاش اور زخمی کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کے پی کے ضلع صوابی میں چکدرہ موٹر وے پر بھی ٹریفک حادثہ ہوا، واقعے میں چار افراد لہولہان ہوگئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top