امریکا میں جمہوریت کانفرنس میں 100 سےزائد سربراہان مملکت کی شرکت

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا عالمی سطح پر جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ یہ رقم دنیا بھر میں آزادی صحافت کی حمایت اور بدعنوانی کو روکنے کے لیے استعمال کی جانا چاہیے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے جمہوریت کے حوالے سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس میں ایک سو سے زائد سربراہان مملکت و حکومت نے مشترکہ طور پر جمہوری اقدار کے تحفظ پر زور دیا۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ جمہوریت حادثاتی طور پر عمل میں نہیں آئی۔ اس دو روزہ ورچوئل کانفرنس میں دنیا بھر میں جمہوریت کو بہتر بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More