کراچی میں آج بارش کا امکان، سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بارش کا سلسلہ چودہ اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

کراچی میں بعض علاقوں میں علی الصبح بوندا باندی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں چند مقامات پرموسلا دھاربارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نےآج سندھ، بلوچستان ، پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ بلوچستان میں آج سے تیرہ اگست تک مون سون کے نئے اسپیل سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران سمندر میں شدید طغیانی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم وسطی بھارت اور گجرات کے قریب موجود ہے۔ مون سون کے کم دباو کی شدت برقرار ہے۔ آج دوپہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ شام 5 کے بعد معتدل بارش کا امکان موجود ہے جبکہ رات کو تیز بارش کا امکان ہے۔ دن میں حبس اور مرطوب موسم رہے گا۔

اپنی پیشگوئی میں محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کل رات سے تیز بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ 12 اور 13 اگست کو بارش کی شدت زیادہ رہے گی جس میں تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ بارش کا یہ اسپیل 14 اگست تک جاری رہے گا۔ بلوچستان میں بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 16 یا 17 اگست تک جاسکتا ہے۔

مون سون کے اس اسپیل میں کراچی میں 100 سے 150 ملی میٹر بارش کی امید ہے۔ کراچی کے قریب بحیرہ عرب کے جنوب سے خلیج بنگال تک ٹرف لائین موجود ہے۔ دو دن کے وقفے کے بعد ایک اور مون سون کا کم دباو 17 یا 18 اگست سے سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے جو تین سے چار دن بارش کا باعث بن سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More