یورپ میں منکی پاکس وائرس کے کیسز بڑھنے لگے

یورپ میں منکی پاکس وائرس کے کیسز بڑھنے لگے۔ عالمی ادارہ صحت کو شدید فکر لاحق ہوگئی۔ وائرس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

منکی پاکس وائرس نے امریکا اور یورپ میں خوف پھیلا دیا۔۔ اب تک سو مریض سامنے آ چکے ہیں۔ برطانیہ میں مزید گیارہ افراد متاثر ہونے سے تعداد بیس ہوگئی۔ اسپین میں گزشتہ روز چوبیس لوگوں میں وائرس پایا گیا۔ یورپی ملکوں بیلجیئم۔ فرانس۔ جرمنی۔ اٹلی۔ نیدرلینڈز۔ پرتگال۔ سویڈن۔ کینیڈا۔ آسٹریلیا میں بیماری زور پکڑ رہی ہے۔ منکی پاکس میں مریض بخار میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد پر مخصوص دھبے والے دانے بھی نمودار ہوتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More