اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین عدالتیں اور مقدمے نیوز ٹکر پاکستان

منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

اسلام آباد: احتساب عدالت نے 8ارب کی منی لانڈرنگ کے ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔عدالت نے آصف زرداری کو 29 ستمبر کو طلب کرلیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آٹھ ارب کی منی لانڈرنگ کے ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی ہے ۔ نیب کورٹ نے آصف زرداری 29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب کیا ہے ۔

آصف علی زرداری کے مبینہ فرنٹ مین کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کا کیس الگ کردیا گیا۔ مشتاق احمد کو احتساب عدالت نے بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا تھا۔عدالت نے مشتاق احمد کو 9 ستمبر تک پیش ہونے کی آخری مہلت دے رکھی تھی۔

عدالت نے مشتاق احمد کا شناختی کارڈ بلاک اور جائیداد ضبطگی کی کارروائی بھی شروع کرنے کا حکم بھی دے دیا ۔ سماعت کے تحریری حکمنامے میں فرد جرم کی تاریخ مقرر کی گئی۔

Related posts

نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 15 اگست تک ملتوی

shakir shaikh

کشمیری عوام سےاظہار یکجہتی کیلئے آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے

shakir shaikh

بارشوں کے بعد پنجاب میں شدید دھند کا راج، موٹر وے، نیشنل ہائی وے پر حد نگاہ صفر

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More