سپریم کورٹ نےمونال ریسٹورنٹ کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نےاسلام آبا دکی مارگلہ ہلز پر بنے مونال ریسٹورنٹ کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا غیر دستخط شدہ مختصر حکم نامہ معطل کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ مونال ریسٹورنٹ کو بغیر نوٹس کے مجسٹریٹ نے سیل کیا، ریسٹورنٹ کے ساتھ موجود دوسرے ریسٹورنٹس کو سیل کرنے سے قبل نوٹس دیا گیا ، وائلڈ لائف اینڈ منیجمنٹ بورڈ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی سرٹیفائیڈ کاپی کے بغیر مونال کو سیل کیا، عدالت نے فیصلہ سنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے قانونی پہلو معلوم نہیں۔

تین ہفتے قبل سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کوسیل کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کومعطل کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی دو ماہ قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے اسی روز مونال ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More