ملک پر نااہل حکمران مسلط ہے، مولانا فضل الرحمان

پشاور: جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک پر نااہل حکمران مسلط ہے،موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کوبتاہ کردیا ہے،مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،مہنگائی کی وجہ سے لوگ رو رہے ہیں، اب آئی ایف کی شرائط پر منی بجٹ پاس کردیا ہے جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

جے یوآئی مرکز پشاورمیں پارٹی ذمہ داران اور نومنتخب چیئرمین سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ تمام اداروں کواپنے حدود کے اندر کام کرنا چاہیئے، اداروں کواپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کرنی چاہیئے، دھاندلی زدہ حکمران نے ملک کابیڑا تباہ کردیا ہے۔

انکاکہنا تھا کہ نااہل حکومت کوہم پر مسلط کیاگیا ہے اور نااہل حکمرانوں نے ملک کی معیشت کوتبا کردیا ہے، پاکستان کاسالانہ ترقی بجٹ میں ہماراترقی کا تخمینہ صفر پر چلا گیا ، مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی کی وجہ سے غریب لوگ رو رہے ہیں، آئی ایف کی شرائط پر منی بجٹ پاس کردیا ہے،مہنگائی اب مزید بڑھے گی، منی بجٹ کے بدلے اب ایک ارب ڈالر ملیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More