تئیس مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی ہے، مولانافضل الرحمان

کراچی: سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان نے کہا کہ لانگ مارچ 23 مارچ کوہی ہوگا،قوم اسلام آبادکی طرف روانہ ہوگی، تئیس مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی ہے،ہم اپوزیشن کو کبھی ٹارگیٹ نہیں کریں گے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک بل پرمشاورت نہیں کی گئی، متنازع بل کوپہلےاسٹیئرنگ کمیٹی میں بھیجاجاتاہے،اپوزیشن کوکبھی ٹارگٹ نہیں بنائیں گے،ہماراایک ہی ٹارگٹ ہے،لانگ مارچ آگےپیچھےنہیں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیری حکومت پاکستان سے توقع نہ کریں، عالمی دنیا اس معاملے پر کچھ کرے ۔ ہم نے خود کشمیر کو بھارت کے حوالے کیا،،جے یو آئی 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی منائیں گے ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قوم کو تجربات سے ناگزارا جائے ،صدارتی طرز حکومت آمروں کا طرز حکومت ہے ،ملک ٹوٹا بھی صدارتی طرز حکومت سے ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More