حکمرانوں نے ملک آئی ایم ایف کے حوالے کردیا، مولانا فضل الرحمن

جنوبی وزیرستان : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا سیلاب آگیا ہے، حکمرانوں نے ملک آئی ایم ایف کے حوالے کردیا۔ موجودہ حکومت کے خلاف ہماری تحریک جاری ہے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پچھلے بیس سال قبائل کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا ملک میں چھ کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کے خلاف ہماری تحریک جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More