مولانا فضل الرحمان کا 23مارچ کو لانگ مارچ کرنےکا اعلان

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا 23 مارچ کو پی ڈی ایم کے تمام کارکن اسلام آباد پہنچیں۔ تمام جماعتوں کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے چکے ہیں۔

متحدہ اپوزیشن کے قائدین کا مشترکہ اجلاس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے عدم اعتماد کی تحریک قومی امنگوں کی امین ہے۔ تمام جماعتوں کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے چکے ہیں۔ 23 مارچ کو پی ڈی ایم کے مارچ میں پورے ملک سے کارکنان شرکت کریں۔ لانگ مارچ کب تک جاری رہے گا اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سامنا کرنے کی بجائے آئین شکنی کی راہ اختیار کر رہے ہیں۔ ارکان کو اسمبلی میں آنے سے روکنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ایم این ایز کو ہراسا کیا جا رہا ہے۔ اگر کوئی مسئلہ کھڑا کیا تو غداری کے زمرے میں آئے گا۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کے فوری فیصلے کا مطالبہ کرتی ہے۔ 15 مارچ کو سماعت پر فیصلہ صادر کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ دستور پر عظیم مظاہرہ ہو گا۔ آئین پاکستان اسپیکر کو مقررہ وقت پر اجلاس بلانے کا پابند ہے۔ حکومت کے پاس ہمت ہے تو 172 افراد کو پورا کرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More