سارے سیاستدانوں کی کرپشن بھی اکیلے عمران خان کے برابر نہیں ہو سکتی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ کچی گولیوں کی سیاست نہیں کھیلتے ۔ سارے سیاستدانوں کی کرپشن اکٹھی کریں تو وہ اکیلے عمران خان کے برابر نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم کا سربراہ میں ہوں مجھے کسی ڈیل کا علم نہیں ۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد میں سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی ، ملاقات میں سندھ کے بلدیاتی نظام پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف بے نقاب ہوگئی ہے، آج ثابت ہوگیا عمران خان کا پورا ٹبر چور ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہاکہ ملک کسی کی ایما پرنہیں بلکہ آئین پرچلنا چاہیے، جمہوری پارٹیوں کے وزرائے اعلیٰ وفاق سے وسائل لیکر نیچے نہیں دے رہے، کراچی میں ایک ماہ میں پانچ پانچ نوجوان خودکشی کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کاکہناتھاکہ گالم گلوچ کا کلچر پی ٹی آئی نے متعارف کرایا ہے،کسی کے عیبوں کو نہ اچھالنا چاہیے اورنہ ہی نجی گفتگو کو ریکارڈکرنا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More