مولانا فضل الرحمن کا سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ

لاہور: سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن کی نمبر گیم پر بھی بات چیت اور حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔تحریک عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن کی نمبر گیم پر بات چیت ہوئی۔اورتحریک عدم اعتماد کے لئے ممکنہ تاریخ کے تعین پر بھی مشاورت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری سے آصفہ بھٹوکی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More