محسن بیگ کے بیٹے نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی

راولپنڈی : صحافی محسن بیگ کے بیٹے حمزہ بیگ نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ۔ضمانت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے حاصل کی گئی۔

گرفتار صحافی محسن بیگ کے بیٹے حمزہ بیگ نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ۔ عدالت نے 28فروری تک حمزہ بیگ کی گرفتاری سے پولیس کو روک دیا ۔ضمانت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے حاصل کی گئی ہے۔ 28فروری کو عدالتی

وقت ختم ہونے پرضمانت کا حکمنامہ ختم تصور کیا جائے۔حمزہ بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ میں ایف آئی ر درج ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More