محسن بیگ کیس،گھر کے2ملازم دہشتگردی عدالت میں پیش

اسلام آباد:محسن بیگ کے گھر پرایف آئی اے کے چھاپےاور گرفتاری کےدوران مزاحمت کےمعاملے پرگھر کے دو ملازم اشفاق اور ذوالفقار دہشتگردی عدالت میں پیش ہوگئے۔دونوں ملزمان کو کل تک جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔عدالت نےمحسن بیگ سےملاقات کی اجازت کا حکم جاری کردیا ۔

ملزمان کو دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی ورائچ کی عدالت میں پیش کیا گیا،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ وقوعہ سے متعلق تفتیش اور اسلحہ برآمد کرنا ہے،ملزمان کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، دونوں ملزمان کو کل تک جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ایس ایچ او مارگلہ کا کہنا تھا کہ محسن بیگ کے بیٹے کو ہم نے گرفتار نہیں کیا عدالت نے محسن بیگ سے ملاقات کی اجازت کا حکم جاری کر دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More