محسن بیگ نے ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کر لیا

اسلام آباد: سینیئر صحافی محسن جمیل بیگ نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت سےرجوع کرلیا۔دائر ضمانت کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کل سماعت کریں گے۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے کے چھاپہ کے دوران اسلحہ نکالنے پر محسن بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، محسن بیگ کو غیر قانونی اسلحہ کیس میں پہلے ہی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More