سینئر صحافی محسن بیگ کی ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور

اسلام آباد کی عدالت نے سینئر صحافی محسن بیگ کی ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں ضمانت منظورکرلی۔جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں محسن بیگ کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت منظور کی۔

وکیل صفائی نے دلائل میں کہا کہ ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ نے ناجائز اسلحہ کا مقدمہ نمبر 87 درج کیا ہے ،مقدمہ کی دفعہ قابل ضمانت جرم ہے لہذا ضمانت منظور کی جائے،عدالت نے دلائل کے بعد محسن بیگ کی 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More