محسن بیگ کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد:سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کے خلاف ان کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،عدالت سے دائر مقدمات خارج کرنے کی استدعا کردی ۔درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے،ائی جی اسلام آباد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوجداری مقدمات سیاسی عزائم اور مخالفت پر بنائے گئے ہیں،پولیس اور ایف آئی اے نے محسن بیگ پر شدید تشدد کیا۔ قانونی تقاضوں کے تحت عدالت تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے کو خارج کرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More