ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے محسن بیگ پر تشدد کے حوالے سے متعلقہ پولیس سےانکوائری شروع کر دی

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے محسن بیگ پر تھانے مارگلہ پولیس حراست میں تشدد کے حوالے سے انکوائری شروع کر دی ۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایڈشنل مجسٹریٹ کے ہمراء تھانہ مارگلہ پہنچ گئے ہیں ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے محسن بیگ پر تشدد کے حوالے سے متعلقہ پولیس سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ ایس ایچ او سے تھانے کا ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی طلب کی گئی ہے۔

ایس پی صدر اور ایف آئی کے زخمی اہلکاربھی ڈسٹرک مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔ پولیس نے متعلقہ تھانے میں صحافیوں سمیت غیر متعلقہ افراد کے داخلے ہر پابندی عائد کر دی ہے۔

واضع رہےصحافی محسن بیگ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گزشتہ روز گرفتار کر لیا تھا۔ وفاقی وزیر مراد سعید کی مدعیت میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔ ایف آئی آر کے مطابق محسن بیگ نے نجی ٹی وی پروگرام میں مراد سعید کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More