مودی سرکار کے عزائم علاقائی امن کیلئےحقیقی خطرہ ہیں، عمران خان

اسلام آباد: وزیرعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک انتہا پسند ہندو رہنما کے بیس کروڑ مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی دینے پر مودی سرکار کی خاموشی کا نوٹس لے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ہندوتوا شدت پسندوں کے اجتماع میں بھارت کےایک مقرر نے بیس کروڑ مسلمانوں کے قتلِ عام کی دھمکیاں دیں جبکہ مودی سرکار نے اس دھمکی پرمجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سوال پیدا ہوتاہےکہ آیا بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قتل عام کی دھمکیوں کی حمایت کرتی ہے ؟ ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری اس دھمکی کا نوٹس لے۔ بی جے پی کی مودی سرکار کے شدت پسندانہ نظریے کے سائے میں ہندوتوا جتھے بھارت میں تمام مذہبی اقلیتوں پر حملہ آور ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ مودی سرکار کے شدت پسندانہ عزائم ہمارے علاقائی امن کیلئے جیتا جاگتا اورحقیقی خطرہ ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More