اسلام آباد: کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے مودی سرکار نے ادھم پور جیل میں علاج نہ کرواکے اشرف صحرائی کا بے رحمانہ قتل کیا۔ آزادی کی جدوجہد میں اشرف صحرائی کی قربانی رنگ لائے گئی ۔
کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نےحریت رہنما اشرف صحرائی کی شہادت کی برسی کے موقع پر ویڈیو پیغام میں شاعرانہ انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔مشعال ملک نے کہا کہ اشرف صحرائی کی قربانی رنگ لائے گئی ۔
مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کو جیلوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنارہا ہے۔ دنیا کا کوئی ملک بھارتی بربریت کے خلاف آواز نہیں اٹھا رہا۔ اللہ تعالی ایک دن ان قربانیوں کو ضرور قبول کرکے آزادی کی نعمت سے نوازے گا ۔