او آئی سی کانفرنس، اسلام آباد میں 3 دن موبائل فون سروس معطل رہے گی

اسلام آباد: او آئی سی کانفرنس کے موقع پر تین روز اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔وزارت داخلہ نے پی ٹی اے نے موبائل فون سروس معطل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق او آئی سی کانفرنس کے موقع پر 3 روز اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل رہے گی ۔ پی ٹی اے کو موبائل فون سروس معطل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔او آئی سی کا اجلاس انیس دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More