لاہور میں موبائل، فون انٹرنیٹ، ڈی ایس ایل اور لینڈلائن سروسز بند

لاہور: شہر کے مخصوص علاقوں میں ہر طرح کی کمیونی کیشن بند کر نے کا حکم دے دیاگیا۔‏داتا صاحب ،شاہدرہ، راوی پل نیا اور پرانا کے ارد گرد پانچ کلومیٹر تک انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی جائے گی۔

لاہور میں احتجاجی دھرنے کے باعث وزارت داخلہ نے مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی ہے۔ وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو لکھے خط میں لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ، نواں کوٹ، گلشن راوی میں انٹرنیٹ سروس بند کرنےکی ہدایت کی۔

وزارت داخلہ نے داتا صاحب ،شاہدرہ، راوی پل کے ارد گرد 5 کلومیٹر تک انٹرنیٹ اور موبائل سروس بندکرنےکاحکم دیا ہے جبکہ انٹرنیٹ،ڈی ایس ایل اورلینڈلائن فوری طورپربندکی جائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More