مری میں عوامی اور حکومتی دونوں طرف سے کوتاہیاں ہوئیں، طاہراشرفی

ملتان: وزیر اعظم کے مشیر برائے مذہبی امور طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ سانحہ مری میں عوامی اور حکومتی دونوں طرف سے کوتاہیاں ہوئیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں چلی گئیں۔

ملتان میں نجی سماجی تنظیم کی بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مری سانحہ بہت دل خراش واقعہ ہے جس میں عوامی اور حکومتی کوتاہیاں شامل ہیں۔ سانحہ کے بعد بھی عوام کی منتیں کرنی پڑیں کے آگے مت جائیں ۔فوج نے جیسے امداد کاروئیاں کیں اور تمام علماء جنہوں نے اپنی مساجد اور مدرسے لوگوں کی مدد کے لیے کھول دیے سلام کے مستحق ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت نے بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے بہت کام ہوا ہے ۔ موجودہ حکومت میں تمام مدارس کو وزرات تعیم کے ساتھ منسلک کی جا رہا ہے ہم کل بھی مساجد و مدرسوں کے محافظ تھے آج بھی ہیں۔ ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ ہم نے مسلم امہ کو اسلام آباد میں جمع کیا اور افغانستان کے مسئلے پر بات کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More