مشن امپاسبل 7 “ڈیڈ ریکننگ” کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس: ناممکن کو ممکن بنانے کےلیے ٹام کروز کی پھر واپسی، مشن امپاسبل کے ساتویں سیکوئل “ڈیڈ ریکننگ” کا ٹریلر جاری، فلم اگلےسال تئیس جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

مشن امپاسبل سیریز کی 7 ویں فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں ٹام کروز ایک بار پھر سانسیں روک دینے والے اسٹنٹ کرتے نظر آئے ہیں۔مشن امپاسبل ڈیڈ ریکنگ پارٹ 1 کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے باعث کافی عرصے تک تعطل کا شکار رہی اور اب یہ 14 جولائی 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔

مشن امپاسبل 7 میں ٹام کروز کے ساتھ ان کی ٹیم میں شامل ربیکا فرگوسن، سائمن پیگ اور وائنگ رحمس کی بھی واپسی ہوگی جبکہ چند نئے کرداروں کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔فلم کے ٹریلر سے کہانی کے بارے میں اندازہ لگانا مشکل ہے مگر بظاہر یہ کسی قسم کے بائیولوجیکل ہتھیار کے گرد گھومتی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More