لاپتہ افراد کمیشن کی فروری2022 تک کی رپورٹ جاری

اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 28فروری 2022 تک6214کیسز نمٹادیئے۔لاپتہ افراد کمیشن کے سیکریٹری کی جانب سے فروری2022 تک کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

سیکریٹری برائے لاپتہ افرادکی جانب سے فروری2022 کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق جنوری 2022تک لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کو 8415کیسز موصول ہوئے۔اعلامیہ کے مطابق فروری 2022کے دوران84نئے لاپتہ افراد کے کیس قومی کمیشن کو موصول ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق قومی کمیشن نے28فروری 2022 تک6214 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں باقی زیر التوا لاپتہ افراد کیسز کی تعداد 2249 رہ گئی ہے ۔لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے فروری2022 کے دوران 606 سماعتیں کیں جن میں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 258،کراچی میں 151جبکہ کوئٹہ میں 197سماعتیں شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More