مشعال ملک کا وکلا برادری سے مقدمہ کشمیر عالمی عدالت میں لڑنے کا مطالبہ

پندرہ اگست یوم سیاہ کےطورپرہی منایاجائے گا۔حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے وکلاء برادری سے مقدمہ کشمیر عالمی عدالت میں لڑنے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتی ہیں انسانیت کو ماننے والا کشمیر کیساتھ کھڑا ہو گا۔ یوکرین کے دکھ کو محسوس کرنے والے کشمیرپرکیوں بات نہیں کرتے۔

اسلام آباد بارایسویشن کی تقریب حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت 75 سالوں سے کشمیریوں کے حقوق سلب کیے ہوئے ہے بھارت نے قانون سازی کے ذریعے کشمیریوں کو مہاجر بنا دیا۔ بھارت میں آرایس ایس برسراقتدار ہے، مقبوضہ کشمیر میں پانی پرقبضہ کیا جا رہا۔ ہاوسنگ سوسائٹیاں اورسیون سٹارہوٹل تعمیرکیے جارہے ہیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف تمام وکلاء برداری مقدمہ کشمیر عالمی عدالت میں لیکر جائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More