سابق کپتان و ہیڈ کوچ مصباح الحق کورونا وائرس کا شکار

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد عالمی شہرت یافتہ بلے باز نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ مصباح الحق نجی دورے پر امریکہ گئے تھے جہاں سے واپسی پر ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے قوم سے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More