تازہ ترین
موٹروے پر سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ

موٹروے پر سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ

اسلام آباد: (14 ستمبر 2020) قبائلی ضلع سے تعلق رکھنے والے سینیٹ کے آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی پر نامعلوم افراد نے موٹروے بھیرہ کے مقام پر حملہ کردیا۔

سینیٹر مرزا آفریدی پر حملے میں ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔ سینیٹر مرزا آفریدی سینیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور سے اسلام آباد آرہے تھے۔

سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی تعاقب میں تھی۔ تعاقب کے باعث اسپیڈ کم کی اور سروس ایریا کی طرف گیا۔ اسپیڈ کم کرنے کے بعد اچانک فرنٹ ونڈ پر کوئی زوردار چیز ماری گئی۔ سروس ایریا کی طرف موڑنے پر گاڑی میں سوار نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top