وزارت سائنس کا الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے وفاقی دارلحکومت کے بلدیاتی انتخابات میں استعمال کیلئےالیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کا معاملے پر وزارت سائنس نے الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جنوری سے اپریل تک الیکشن کمیشن کو 3 ہزار 900 ای وی ایم دی جائیں گی۔

وزارت سائنس کے حکام کے مطابق ٹائم لائنز سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ وزارت سائنس کی ٹیکنیکل ٹیم الیکشن کمیشن کے اسٹاف کو ٹریننگ فراہم کرے گی۔

اسلام آباد کے میئر کے انتخاب میں 800 پولنگ بوتھ پر 3100 مشینیں استعمال ہونگی۔الیکشن کمیشن 800 مشینیں بیک اپ کے طور پر اپنے پاس رکھے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More