تازہ ترین
وزارت توانائی کی کے الیکٹرک کے فیول کی عدم فراہمی کے دعووں کی تردید

وزارت توانائی کی کے الیکٹرک کے فیول کی عدم فراہمی کے دعووں کی تردید

اسلام آباد: (12 جولائی 2020) ترجمان وزارت توانائی نے کے الیکٹرک کے حکومت کی طرف سے فیول کی عدم فراہمی کے دعووں کی تردید کردی۔ وفاقی حکومت زیادہ بجلی بھی دینے کیلئے تیار ہے تاہم کے الیکٹرک کو اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے میں کئی سال لگ جائیں گے۔

ترجمان وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایندھن فراہمی کو پورے لوڈشیڈنگ کے ساتھ نتھی کرنا اور وفاقی حکومت کی طرف سے اضافی گیس ملنے کی تصدیق کرنا سراسر کراچی کے عوام کو حقائق سے محروم رکھنے کی مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت کے فوری اقدامات کے نتیجے میں اضافی بجلی کی پیداوار کی بھی تصدیق ہوئی۔ کے الیکٹرک نے اپنے بجلی تقسیم کار سسٹم میں مطلوبہ سرمایہ کاری نہیں کی۔ وفاقی حکومت زیادہ بجلی بھی دینے کیلئے تیار ہے تاہم کے الیکٹرک کو اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے میں کئی سال لگ جائیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top