اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بھارتی فوج کےہاتھوں مزید 6 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی فورسزنےمقبوضہ کشمیرمیں 3روزکےدوران 6 نوجوانوں کوشہیدکیا، نوجوانوں کوجعلی مقابلوں اورنام نہادسرچ آپریشن کےنام پرشہیدکیاگیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نےآج بھی19سالہ کشمیری نوجوان کوشہید کیا، دسمبرمیں بھارتی فورسزکےہاتھوں18کشمیری شہیدہوچکےہیں۔