وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل سبزواری نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس میں میری ٹائم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری کے درمیان ملاقات میں میری ٹائم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے میری ٹائم پوٹینشل پر روشنی ڈالی اور اس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق نیول چیف نے وفاقی وزیر برائے بحری امور کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سیکیورٹی میں بحریہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔فیصل سبزواری نے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور عالمی بحری امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More