اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین عدالتیں اور مقدمے نیوز ٹکر پاکستان

گریٹر اقبال پارک کیس کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع

لاہور : لاہور کی مقامی عدالت نے گریٹر اقبال پارک کیس کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی ۔

عدالت نے ملزم شہریار کو نابالغ ہونے کی بنیاد پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا مسترد کردیے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم شہریار کا نابالغ ہونے کا موقف تفتیش کی سطح پر ناقابل تسلیم ہے۔

گریٹراقبال پارک کیس میں چھ ملزمان ارسلان، عابد، افتخار اسد، شہریار، مہران اور ساجد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرلاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ۔پراسیکیوٹر نےعدالت سے استدعا کی کہ ملزموں نے گن پوائنٹ پر خاتون سے نقدی اور موبائل چھینامزید تحقیقات اور برآمدگی کیلئے نو روزہ ریمانڈ دیا جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ملزم شہریار کو نابالغ ہونے کی بنیاد پر ریمارکس دئیے کہ مقدمہ میں لگائی گئی دفعات سنگین نوعیت کی ہیں۔ تعزیرات پاکستان میں دفعہ تین سوچون اے کی سزا موت مقرر ہے۔ ملزم شہریار کا نابالغ ہونے کا موقف تفتیش کی سطح پر ناقابل تسلیم ہے۔

عدالت نےملزموں کےجسمانی ریمانڈ میں تیرہ ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔

Related posts

وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

Rauf Ansari

امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے کی پیپلزپارٹی کی درخواست پر سماعت

nehal qavi

شربت گلہ کو ملک بدر کرنے کا حکم

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More