کراچی میں آج سے دودھ کی قیمت میں ازخود 10 روپے اضافے کااعلان

شہرقائدمیں ڈیری مافیا بے قابو ، آج سے دودھ کی قیمت میں ازخود 10 روپے اضافے کااعلان،کمشنر کراچی خاموش ۔ڈیری فارمرز،ہول سیلرز اورریٹیلرز کی ملی بھگت،دودھ کی قیمت 150 روپے فی لیٹرکرنے کی کوشش۔کمشنرکراچی نے8دسمبر کوفارمرز، ہول سیلرز اورریٹیلرز کی مشاورت سے دودھ کی قیمت 120روپے فی لیٹر مقررکی تھی۔

ڈیری فارمرزاورریٹیلرزدودھ سرکاری نرخ کے بجائے140 روپے لیٹرفروخت کررہے تھے اب150 روپے کردی ہے،وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمت میں5روپے ،پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں10روپے کی کمی کے باوجودڈیری فارمرز کی ہٹ دھرمی برقرار ہے،دودھ فروشوں نے پیٹرول،ڈیزل اور بجلی مہنگی ہونے کے بعد دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کااعلان کیاتھا۔پیٹرول،ڈیزل اوربجلی کی قیمتوں کی کمی کے بعدڈیری مافیا نے دودھ کی ازخود قیمتیں بڑھادیں، کمشنر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کااضافہ کردیاگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More