کراچی میں دودھ کی نئی قیمتیں مقرر ہونے کا معاملہ مزید الجھ گیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی اقبال میمن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
عدالت نےکمشنر کراچی سے دودھ کی قیمتوں کاتعین اور طریقہ کار بھی طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ کےدو ہزار سات کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر کمشنر کراچی سے وضاحت بھی طلب کرلی۔ عدالت نے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالتی حکم پر کمشنر کراچی کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا۔