سازشی خط پر عسکری حکام اپنی پوزیشن واضح کریں، آصف زرداری

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اس دفعہ ایک خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہا ہے ۔اس خط کے بارے میں نیثنل سکیورٹی کونسل کے ممبران یہ کہہ چکے ہیں کہ اس میں بیرونی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اس دفعہ ایک خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہا ہے ۔۔ اس خط کے بارے میں نیثنل سکیورٹی کونسل کے ممبران یہ کہہ چکے ہیں کہ اس میں بیرونی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہردن سکیورٹی کونسل کے عسکری ممبران کے بارے میں کہتا ہے کہ وہ میری طرف سے مطمئن ہوگئے تھے ۔ لہذا جو اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے سکیورٹی کے عسکری ممبران تھے وہ اس کی وضاحت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں ۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اب یہ معاملہ عمران خان یا متحدہ اپوزیشن کا نہیں ہے ۔ اب یہ معاملہ پاکستان کا ہے لہذا اس طرح کے حساس نوعیت کے معاملات میں تاخیر بھی ملک کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔ اب یہ معاملہ ملکی سلامتی کا ہے صرف تحریک عدم اعتماد کا نہیں رہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More