اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

لاہور میں ملٹری کورٹ نے کام کا آغا کردیا

لاہور کی پہلی فوجی عدالت نے کام شروع کرنا دیا۔ ابتدائی طور پر چار اہم کیسز کی فائلز عدالت میں بھجوادی گئیں ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر التوا چار کیسز کو فوجی عدالت میں بھجوایا گیا ہے۔ ان کیسز میں رضارومی حملہ کیس، ایڈووکیٹ شاکر رضوی قتل کیس،ارشد ایڈووکیٹ کیس اور وقار حیدر قتل کیس شامل ہیں۔ رضارومی پر دوہزار چودہ میں تھانہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں حملہ کیا گیا تھا۔ جبکہ ایڈووکیٹ شاکر رضوی پر دوہزار بارہ میں پرانی انارکلی میں حملہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ارشد ایڈووکیٹ کو دوہزار تیرہ میں مصری شاہ جبکہ وقار حیدر کو بھی دوہزار تیرہ میں قتل کیا گیا تھا۔ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے رائے آصف محمود کو فوکل پرسن مقررکردیاگیا ہے۔ جو کہ فوجی عدالت میں چلائے گئے کیسز میں معاونت کریں گے۔

Related posts

شہباز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان ملاقات طے پا گئی

Hassam Alam

سیلیکٹڈ وزیراعظم نے مہنگائی کا ایک اور تحفہ دے دیا، مریم اورنگزیب

shakir shaikh

جہانگیر ترین نے این اے 154 کیلئے اپنے بیٹے کو امیدوار نامزد کردیا

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More