کوشش ہے کہ ڈالر زیادہ آئیں اور کم باہر جائیں،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 5 ملین کی امپورٹ ہوئی ہے، اگلے ماہ روپے پر پریشر کم ہو گا، امید ہے 2 ہفتے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا، کوشش ہے کہ ڈالر زیادہ آئیں اور کم باہر جائیں۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اس مہینے 5 ملین ڈالرز کی درآمدات ہوئی ہیں، جون میں 3.8 بلین کی پیٹرولیم مصنوعات خریدیں، درآمدات میں کمی کے باعث روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ درآمدات میں کمی آئی ہے جو خوش آئند ہے، ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے، دو تین ماہ میں ایکسپورٹ بڑھانے کی کوشش کریں گے، کوشش کر رہے ہیں کہ مقامی صنعت کو مزید فروغ دیا جائے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ 3 ماہ میں ایسی کوئی چیز نہیں کی کہ روپے کی قدر میں کمی آئے اور ملک ڈیفالٹ کی طرف جائے، عمران خان ملک کو ڈیفالٹ کی طرف چھوڑ کر گئے، جو پارٹی بجٹ خسارہ کم کرنے کا کہتی تھی اس نے چار بجٹ خسارے کے دیے۔

اُنہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت کی پالیسیوں کے باعث تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا تھا، کوشش کر رہے ہیں کہ مقامی صنعت کو فروغ دیں، خان صاحب پوچھتے ہیں کہ ذمے دار کون ہے، ذمے دار آپ خود ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More