موجودہ حکومت نے معیشت پر سولہ ہزار ارب قرض چڑھا دیا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ رواں مالی سال کی پہلی ششمالی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلم لیگ (ن) کے کسی بھی ایک سال سے زیادہ ہے۔

ایک ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ ہم جی ڈی پی گروتھ یا مہنگائی، بے روزگاری ، قرض اور خساروں کی بدترین صورتحال پرجب بھی بات کرتے تو پی ٹی آئی کے دوست کرنٹ اکاؤ نٹ خسارے میں کمی کا حوالہ دینے لگتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششمالی میں کرنٹ اکائنٹ خسارہ مسلم لیگ (ن) کے کسی بھی ایک سال سے زیادہ ہے، موجودہ حکومت نے معیشت پر سولہ ہزار ارب قرض چڑھادیالاکھوں بے روزگار ہوگئے ہیں۔ہول سیل روپے کی قدر میں کمی ہوئی اور بدترین مہنگائی ہےیہ سب کس کے لئے کیاگیاتھا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ اس بدترین سطح پر آجائے۔ یہ سبق ہے کہ معیشت چلانے کے لئے سوجھ بوجھ لازم ہے۔ اہلیت کا کوئی نعم البدل نہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More