گیس بحران کی ذمہ دار حکومت کی مجرمانہ نااہلی ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سردیوں میں گیس بحران کی ذمہ دار حکومت کی مجرمانہ نااہلی اور نالائقی ہے قوم کے لئے موسم سرما شدید مشکلات اور مسائل کا باعث ہوگا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پہلے خبر آئی کہ ایل این جی کے حکومتی ٹینڈر کا کسی کمپنی نے جواب نہیں دیاایل این جی کے حصول کے لیے پاکستانی ٹینڈر میں کسی کمپنی نے شرکت نہیں کی ۔اب خبر آئی ہے کہ کمپنیوں نے حکومت پاکستان کو ایل این جی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ای این آئی اور گن ور کمپنیوں نے بھی آئندہ ماہ حکومت پاکستان کو ایل این جی دینے سے انکار کیا ہےیہ وہی کمپنیاں ہیں جن سے مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال اور پندرہ سال کے ایل این جی کی فراہمی کے طویل المدت اور سستے ترین معاہدے کئے تھے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قوم کے لئے موسم سرما شدید مشکلات اور مسائل کا باعث ہوگا حکومتی مجرمانہ نااہلی کے باعث صنعت کا پہیہ بند رہے گا یہ حکومت زراعت معیشت سمیت کچھ بھی ٹھیک نہیں کر سکی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More