چینی بینکوں کے ساتھ 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کی ری فنانسنگ کیلئے اتفاق

اسلام آباد: وفاقی حکومت کا چینی بینکوں کے ساتھ 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کی ری فنانسنگ کیلئے شرائط و ضوابط پر اتفاق ہوگیا۔چینی بینکوں سے اربوں ڈالرز کی ری فنانسنگ سے متعلق شرائط پر اتفاق ہونے کی تصدیق مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے سنائی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں اچھی خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ چینی بینکوں کے ساتھ 2.3 ارب ڈالرکی ری فنانسنگ کے لیے شرائط و ضوابط پر اتفاق ہو گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ری فنانسنگ سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد ملے گی، دونوں اطراف سے کچھ معمول کی منظوریوں کے بعد جلد ہی آمد متوقع ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More