سابق برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے

اسلام آباد: سابق برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے، مائیکل اوون پاکستان میں “ساکر سٹی” بنا کر نوجوانوں کی تربیت کریں گے۔

مائیکل اوون نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی فینز کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کی عالمی معیار کے مطابق کوچنگ اور پاکستانی نوجوانوں کو لوکل سے گلوبل تک لانے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔وہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے فٹ بال کا زبردست ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس ڈرائیو وزیراعظم عمران خان اور عثمان ڈار کا زبردست آئیڈیا ہےنئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے نیشنل ٹرائلز شروع کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے مائیکل اوون کو کامیاب جوان کا سفیر بننے پر مبارکباد دی ہے ،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کا زبردست موقع فراہم کر رہے ہیں، نوجوانوں کیلئے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ جامع پروگرام لانچ کیا جا رہا ہے وہ نوجوانوں سے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے وہ مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More