حماد اظہر اور محمود الرشید کی میواسپتال آمد، دھماکے کے زخمیوں میں امداد تقسیم کی

لاہور: وفاقی وزیر حماد اظہراور وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نےمیواسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔

وزرا نے شدید زخمیوں میں پانچ پانچ لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں میں ایک ایک لاکھ روپے فی کس کے چیک تقسیم کئے۔ جبکہ تین جاں بحق افرادکےلواحقین کوفی کس دس لاکھ روپےکےچیکس دئیے جائیں گے۔

واضح رہے انارکلی بازار میں دو روز قبل ہونے والے دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوئے تھے، دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کیا ہے جبکہ واقعے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More