وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا شوکت ترین کی گرفتاری کا مطالبہ

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں عمران خان کے پیچھے غیر ملکی قوتوں کی تحقیقات کی جائیں۔ عمران خان کی تقریر پر پابندی پانچ دن بعد ہٹ گئی جن پر پانچ سال سے پابندی ہے ان کا کیا قصور ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی پی ٹی آئی رہنما عالمی برادری اور سمندر پار پاکستانیوں کو سیلاب زدگان کی مدد سے روک رہے ہیں۔ لاڈلا آج بھی اداروں کو للکار رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

جاوید لطیف کے مطابق گھڑی چور ملزم آج بھی آزاد پھر رہا ہے اور بے گناہ نواز شریف آج بھی ملک سے باہر ہے عمران خان کی تقریر پر پابندی پانچ دن بعد ہٹ گئی جن پر پانچ سال سے پابندی ہے ان کا کیا قصور ہے۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان کو بدترین آفت کا سامنا ہے سینکڑوں افراد شہید ہوئے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے وسائل کم ہیں اور نقصان زیادہ اور بحالی میں کئی سال لگیں گےملک میں معاشی بدحالی نہ ہوتی تو بحالی کا عمل جلد ہو سکتا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More