سانحہ تلمبہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، طاہر اشرفی

خانیوال: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ سانحہ تلمبہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے واقعہ کے ذمہ داران کو سخت سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔

سرکٹ ہاؤس خانیوال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ میاں چنوں کے علاقے تلمبہ میں پیش آئے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 300 افراد پر ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے۔موجودہ حکومت فوجداری قوانین میں تبدیلیاں لا رہی ہےتاکہ اسپیڈی ٹرائل ہو اور اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب خود صورتحال کو خود مانیٹر کررہے ہیں۔وزیراعظم ایک ایک لمحہ کی رپورٹ لے رہے ہیں جس نے کوتاہی کی چاہے وہ کوئی بھی ہو اسے سزا دی جائے گی ۔ مشتاق ذہنی طور پر معذور تھا مشتعل ہجوم نے جو کچھ کیا وہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔خود ہی جج اور منصف بننے کے رجحان کو مل کر ختم کرنا ہوگا۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ اس نوعیت کے کیسز کو فوری طور پر حل کیا جائے۔لوگوں کو مارنے اور جلانے والوں کو کسی طور معاف نہیں کیا جائے گا۔ مظلوم مشتاق کے معاملے پر بھی ہم سب کو ایک صفحے پر ہونا پڑے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More